ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں دسمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایا کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں دسمبر 2024 کے دوران 35.91 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق، دسمبر 2024 میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1806.35 روپے ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 35.91 فیصد کم ہے۔
دسمبر 2023 میں ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2818.49 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
نومبر 2024 کے مقابلے میں دسمبرمیں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 1.59 فیصد کی کمی ہوئی، نومبر 2024 میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔