اداکارہ نیلم منیر پیا دیس سدھار گئیں، دبئی سے تصاویر جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نیلم منیر پیا دیس سدھار گئی ہیں اور انہوں نے نئے سال کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز بھی کردیا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر جاری کی ہیں، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ نیلم منیر نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب جبے یا ثوب میں ملبوس ہیں۔
شادی کی تقریبات دبئی میں منعقد کی گئی، لیکن ادکارہ نے تاحال اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا۔ شادی کی تصاویر میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ بھی نظر آرہی ہے۔
نیلم کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہیں جن میں اداکارہ کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ فوٹوگرافر نے لکھا کہ یہ نئے سال کے آغاز پر زندگی کا نیا باب شروع کررہے ہیں، انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اس پوسٹ پر فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی رسم مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھیں، جن میں انہیں خوبصورت پیلے کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تقریبات میں نیلم نے حارث شکیل کا تیار کردہ خوبصورت پیلے رنگ کا کامدانی پشواز پہنا، ان کا لباس سونے کے کام سے مزین تھا۔
یاد رہے کہ ماڈل نیلم منیر سے متعلق گزشتہ سال نومبر میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ دسمبر 2024 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، تاہم ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وضاحت کی تھی اور بتایا تھا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *