طلباء کے دو سال ضائع ہو چکے، موسم سرما کی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے وفاق کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے رواں سال بچوں کو موسم سرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں صوطوں کو سردیوں کی چھٹیاں دینے کی سفارش کی گئی۔محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹیاں دینے کی سفارش کی مخالفت کر دی۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ بچوں کو پہلے ہی دو سال ضائع ہو چکے ہیں۔موسم سرما کی چھٹیوں میں طلبا کو پڑھایا جائے گا تاکہ کورس وقت پر مکمل ہو سکے۔محکمہ تعلیم بین الاصوبائی وزراء کمیٹی نے 26 نومبر سے سکول بند کرنے کی سفارش کی ہے۔قبل ازیں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ آرٹ ایگزبیشن “مسٹیسزم اینڈ نیچر” کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے سندھ کابینہ کو پیش کرنے کے لیے اساتذہ کی بھرتی کے شرائط میں نرمی کرنے کی سفارشات مرتب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے آئی بی اے کی طرف سے لیے گئے ٹیسٹ کے ہر مضمون میں 45 فیصد نمبر حاصل کرنے کا شرط ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گرلز ایجوکیشن کے فروغ کے لیے اور خواتین امیدواران کی حوصلہ افزائی کے لیے خواتین امیدواران کو ٹیسٹ پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے گی اور انکے پاسنگ مارکس 40 تک کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزبر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ مرد امیدواران کے لیے پاسنگ مارکس 55 ہی رہیںگے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہارڈ ایریاز کے امیدواران کو بھی رعایت دینے کا نقطہ بغور ہے دیکھتے ہیں سندھ کابینہ کیا فیصلہ کرتی ہی.

Recent Posts

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 min ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

11 mins ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

22 mins ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

44 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

51 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

56 mins ago