کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر بیٹے اور بہو کا تشدد، ماں جان کی بازی ہار گئی

حیدر آباد(قدرت روزنامہ) بیٹے اور بہو نے کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر ماں پر تشدد کیا، جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے گجراتی پاڑے میں گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران بیٹے اور بہو کے تشدد سے ماں جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت کلثوم کے نام سے ہوئی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کے بیٹے سجاد نے بتایا کہ جھگڑا ساس کی جانب سےبہو کو کچرا پھینکنے سے روکنے پر ہوا۔ جس پر بڑے بھائی محمد علی اور اس کی بیوی نے ماں کو دھکا دیا اور بہیمانہ تشدد کیا۔ بیٹے نے بتایا کہ بڑے بھائی اور بھابی نے پہلے بھی والدہ کو تشدد کانشانہ بنایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *