بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف شکنجہ سخت ۔۔۔آپریشن کے دوران کتنے پکڑے گئے؟ جان کر آپ کو بھی “جھٹکا ” لگے گا
لاہور ( قدرت روزنامہ )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران کتنے پکڑے گئے ؟ جان کر آپ کو بھی “جھٹکا ” لگے گا ۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کے آپریشن کے دوران 476ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،139ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے24کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 449ڈومیسٹک،15کمرشل اور12زرعی کنکشنزشامل تھے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو435710یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ84 لاکھ1 ہزار400روپے ہے۔
دوسری جانب چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ایک روز کے دوران170نادہندگان سے40لاکھ80ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
نادرن سرکل میں 17نادہندگان سے56ہزار سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 23نادہندہ سے10لاکھ39 ہزار روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں 27 نا دہندگان سے10لاکھ32ہزار روپے سے زائد اور ساؤتھ سرکل میں 13 نادہندگان سے56ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 16 نادہندگان سے11ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 30 نادہندگان سے39ہزار روپے کی ریکوری کی گئی،
اوکاڑہ سرکل میں 25نادہندگان سے21ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 19 نا دہندگان سے25ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔