وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، پیر عمران شاہ ، ڈاکٹر توقیر شاہ اور طلال چوہدری سمیت دیگر کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نئے وزرا سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لیے جانے کا امکان ہے۔اس وقت وفاقی کابینہ 24 ارکان پر مشتمل ہے جن میں 18 وفاقی وزرا، 2 وزرائے مملکت، ایک مشیر اور تین معاونین خصوصی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *