کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

گجرات(قدرت روزنامہ)پنجاب کے علاقے گجرات میں دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے شاہ جہانگیر روڈ پر بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع مرنے والوں میں 4 بھائی اور 1 بہن شامل ہے، جن کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔متوفین کی شناخت 13 سالہ لائبہ ، 11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی،6 سالہ خنا ن، 6 فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔والدہ نے بتایا کہ وہ ہسپتال گئی ہوئیں تھیں اور واپس آنے پر چاروں بچوں کو کمرے میں بے ہوش پایا۔ بچوں نے سردی سے بچنے کیلئےکمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *