پی ٹی آئی کے کیسز اور وکلاء کی فیسز۔۔۔شیر افضل مروت نے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے کیسز اور وکلاء کی فیسز۔۔۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بڑا مطالبہ کر دیا ۔

“جیو نیوز “سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے کیسز میں وکلاء کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھے کہ کروڑوں کی فیس دی جاتی۔ تین چار وکلاء نے فیس لی ہے، وکلاء کو زیادہ فیس دی گئی، کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھے کہ اتنی فیسیں دی جاتیں، کیس بے بنیاد تھے اس میں اتنی صلاحیتیں بھی درکار نہ تھیں، ایسا کام تھا نہیں کہ چوٹی کے وکیل لاتے اور منہ مانگی قیمت دی جاتی۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 74 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کی اور کوئی پیسے نہیں لیے، چند وکلاء نے پیسے لیے، کیس لڑنے کے عوض ٹکٹ لینے کے بارے میں انہیں علم نہیں، شاید پنجاب کی طرف ایسا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *