دانیا انور کی زندگی کے تلخ حقائق، دوبارہ شادی کا ارادہ کیوں کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا دوبارہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ایک اچھا شخص ملنے اور بیٹی کے اصرار پر یہ ارادہ بدل دیا اور دوسری شادی کر لی، جس سے زندگی میں سکون مل گیا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران دانیا انور نے اپنی پہلی شادی، طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی جو کہ 6 سال کے عرصے تک جاری رہی۔ تاہم ان کے پہلے شوہر منشیات کے عادی تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کا رویہ بھی انتہائی سخت ہوتا گیا۔
دانیا انور نے کہا کہ ان کا پہلا شوہر ان پر تشدد اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا اور ان کی توہین کرتا تھا، جس کی وجہ سے انہیں پہلے شوہر کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کرنا پڑا۔
دانیا انور نے کہا کہ علیحدگی کے باوجود انہوں نے اپنے دونوں بچوں کو اپنے والد کا احترام کرنے پر زور دیا کیونکہ میں ان کے دلوں میں نفرت پیدا نہیں کرنا چاہتی۔
دانیا انور نے وضاحت کی کہ طلاق کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے دوبارہ شادی کرنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ان کی جلد ہی ایک اچھے شخص سے ملاقات ہو گئی اور ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے 2 سال تک ایک اچھا تعلق جاری رہا۔
دانیا انور نے بتایا کہ ان کی دوسری شادی نہ صرف ان کی خوشی کے لیے تھی بلکہ ان کے بچوں کی بہتری کے لیے بھی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اب 37 سال کی ہیں اور اپنی زندگی میں امن اور خوشی محسوس کرتی ہیں۔ ان کے سسرال والے رہنمائی اور مدد کا ایک بڑا ذریعہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دانیا انور نے اس سے قبل ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ وہ معروف اداکار ندیم بیگ کی بہو اور فرحان بیگ کی اہلیہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *