گجرات : کمرے میں کاربن مونو آکسائیڈ بھر جانے سے 5 بچے جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں مبینہ طور پر کمرے میں کوئلے سے بننے والی کاربن مونو آکسائیڈ بھر جانے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، پانچوں بچوں کو کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
ہفتہ کے روز گجرات میں ریسکیو1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ شاہ جہانگیر روڈ پر ایک گھر سے 6 سے 13 سال عمر کے 5 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جو مبینہ طور پر کوئلے جلا کر آگ سینک رہے تھے۔
حکام کے مطابق بظاہر ان بچوں کی موت کی وجہ کمرے میں کوئلے کے جلنے سے بننے والی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے تاہم بچوں کی موت کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
حکام نے یہ بتایا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 4 سگے بہن اور بھائی اور ایک ان کا چاچا زاد بھائی شامل ہے، بچوں کی والدہ نے بتایا ہے کہ وہ چیک اَپ کے لیے اسپتال گئی تھیں جب واپس آئیں تو انہوں نے بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں پایا، بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *