قلات میں بارش اوربرفباری، سردی میں اضافہ کیساتھ ہی گیس پریشر ختم،شہری پریشان
قلات(قدرت روزنامہ)قلات شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد رات کو ہلکی ہلکی برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات اور گردونواح میں دس سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہیکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں شدید سردی کا بھی امکان ہے دوسری جانب شدید سردی میں سوختنی لکڑی ناپید ہو چکی ہے سوئی گیس مکمل طور پر بند ہے اور بجلی کی طویل اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے شہر میں ایندھن کی سہولیات ناپید ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے