کراچی: انسانی سمگلنگ کا شبہ، ایک دن میں 30 افراد کو آف لوڈ کردیا گیا
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی ائیرپورٹ پر انسانی سمگلنگ کے شبے میں 30 افراد کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسانی سمگلنگ کے شبے میں کراچی ائیرپورٹ سےایک دن میں 30 افراد کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے بیشتر افراد انسانی سمگلنگ کا نشانہ بننے جارہے تھے۔
امیگریشن حکام کے مطابق زیرحراست افرادکو انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کردیاگیا ہے۔