کراچی: شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ

نادرا میگا سینٹر 5اسٹارچورنگی، نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی(سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹارچورنگی اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی(سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے متبادل پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
گذشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پرنادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت پاکستان بھر کے 11 کے لگ بھگ نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کروائی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *