وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے12افسران کی بحالی کا نوٹس،کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے12افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے نوٹس پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق سیکرٹری پاور شاہد خان، موجودہ سیکرٹری انرجی ، آئی بی اور لیسکو بورڈ کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور لیسکو مینجمنٹ پر پیسے لیکر 12افسران کی بحالی کاالزام ہے،لیسکو مینجمنٹ پر بین الاقوامی کمپنی سے سامان کی خریداری کا الزام ہے،اس کے علاوہ لیسکو مینجمنٹ پر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیرقانونی کنکشن دینے کا الزام ہے،لیسکو معاملات میں قوانین کو نظرانداز کرنے کا الزام بھی شامل ہے،سابق چیف ایگزیکٹو چودھری محمد امین کی تعیناتی خلاف قانون کی گئی ،کمیٹی نے موجودہ لیسکو چیف، چیئرمین بورڈ اور دیگر افسران کو کل اسلام آباد بلالیا۔
ذرائع انرجی ڈویژن کا کہنا ہے کہ کمیٹی 10جنوری تک حتمی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دے گی۔