وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزرا کو کابینہ سے فارغ کردیا
پشاور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزرا کو کابینہ سے فارغ کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ناقص کارکردگی پر 4 صوبائی وزرا سے قلمدان واپس لے لئے ہیں ۔
وزیراعلی نے صوبائی وزرا عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو، سید قام علی شاہ اور فیصل تراکئی کو وزارت سے فارغ کر دیا۔اس حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ مختلف ایم پی اے کی جانب سے بار بار شکایات آرہی تھیں کہ وزرا ایک دن بھی پشاور میں موجود نہیں ہوتے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ وزرا صوبے کے وزیر ہو کسی ایک گائوں کے نہیں کہ پورا ہفتہ آپ گائوں میں گزار لیتے ہو۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہناتھا کہ اگر آپ لوگوں کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جائو، کابینہ میں ایسے وزرا کو شامل کریں گے جو 24 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہیں جو عوام کے مسال حل کرسکیں۔