پاک بحریہ نویں امن مشقوں2025 کی میزبانی کے لئے تیار،یہ مشقیں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائیں گی
کراچی ( قدرت روزنامہ) پاک بحریہ نویں امن مشقوں2025 کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائیں گی، رواں برس پاکستان نیوی امن ڈائیلاگ کی میزبانی بھی کرے گی، رواں برس امن 2025 مشقوں کی سب سے خاص بات نیول چیف اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا امن ڈائیلاگ ہوگا۔
امن مشقوں 2025 کے ساتھ پہلی مرتبہ امن ڈائیلاگ کا افتتاحی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر بحری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی، امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کے نیول چیفس، کوسٹ گارڈز اور ڈیفنس فورسز کے سربراہان شرکت کریں گے۔
مشقوں میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور سپیشل سروسز گروپس کے ساتھ شرکت کریں گے، امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، پہلی امن مشقوں میں 28 ممالک شریک ہوئے تھے، 2023 میں ہونے والی امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی۔
امن مشقوں کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے امن مشقوں کو ہاربر اور سی فیز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، امن 2025 مشقوں کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی، امن مشقوں کے دوران پاک مرینز کاو¿نٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔
میری ٹائم سکیورٹی اور بحری دفاع کے حوالے سے ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز بھی منعقد کی جائیں گی، مشقوں کے دوران بین الاقوامی ملٹری بینڈ ڈسپلے کے ساتھ کلچرل ڈسپلے اور فوڈ گالا بھی منعقد کیا جائے گا، امن مشقوں
کے دوران 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو ہو گا، انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران پاکستان نیوی کے دستے کاو¿نٹر پائریسی ڈیمو پیش کریں گے۔
پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور شریک ممالک کے دستے فلائی پاس بھی پیش کریں گے، مشقوں میں سپیشل آپریشن فورسز، ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل اور میرینز ٹیم بھی حصہ لیں گی، میری ٹائم دہشتگردی اور دیگر جرائم کے خلاف سپیشل آپریشن فورسز اور ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیمز کا کلیدی کردار ہے۔