2 ماہ میں 5 خفیہ ملاقاتیں! نواز شریف لندن میں کیا پلان بنا رہے ہیں؟ مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا گیا
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کے مطابق گذشتہ 2 ماہ کے دورانملک کی اہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے 5 خفیہ ملاقاتیں کی ہیں . نعیم اشرف بٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں ميں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف آپشنز پر غور کیا گیا . خفیہ ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نے اہم شخصیت سے ملک میں اگلے سال مارچ میں عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے . نواز شريف کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے اعتماد کی فضاء بنانے کیلئے متعلقہ شخصيت نے لندن میں موجود لیگی رہنماؤں اور شریف خاندان کے افراد سے ملاقاتيں کی تھيں . چند ماہ قبل شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے کے بعد اس اعلیٰ شخصیت نے ن لیگ اور نواز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا . ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخصیت نے نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے لندن میں موجود لیگی رہنماؤں اور شریف خاندان کے دیگر افراد سے ملاقاتیں بھی کی تھیں جبکہ ن ليگی رہنماؤں اور نواز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں اطراف تاحال کسی ڈیل تک نہيں پہنچے جبکہ مستقبل ميں بھی رابطے اور ملاقات کا امکان ہے . دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف سے ملاقاتوں اور رابطوں کی تصدیق کی . انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر با اثر لوگ نواز شریف سے رابطے میں ہیں، بااثر لوگوں کے رابطے آج کل زیادہ تیز ہیں . جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کسی کی ضد کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان میں مایوسی کے حالات خانہ جنگی کی طرف جاسکتے ہیں . . .