ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دن امریکی پرچم کیوں سرنگوں رہے گا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی پرچم سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی موت کے سوگ میں رواں ماہ سرنگوں رہیں گے، جو 100 سال کی عمر میں 29 دسمبر 2024 کو انتقال کرگئے تھے، تاہم نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری جنوری کے اواخر میں متوقع ہے، جنہوں نے اس معاملے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
جمی کارٹر کی موت کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اعلان میں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ’عوامی دکھ کے اظہار کے طور پر‘ 30 روز کے لیے امریکی پرچم سرنگوں رکھے جائیں، واضح رہے کہ اسی مدت میں پیر 20 جنوری کو نو منتخب صدر ٹرمپ کا حلف بھی شامل ہے۔
یہ ایکٹ 1954 میں صدر ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور کے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جب کوئی صدر یا سابق صدر فوت ہو جاتا ہے، تو وفاقی حکومت کی عمارتوں پر امریکی پرچم سرنگوں رکھنے کے لیے 30 دن مناسب وقت ہوتا ہے۔
صدر جو بائیڈن کے اعلان کے مطابق 9 جنوری کو امریکا کے لیے قومی یوم سوگ ہو گا، کیونکہ اس دن واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آنجہانی صدر کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت بھی متوقع ہے۔
جمی کارٹر کی موت پر، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر سابق امریکی صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ فلسفیانہ اور سیاسی طور پر جمی کارٹر سے سخت اختلاف رکھتے تھے، لیکن انہوں نے یہ بھی محسوس کیا کہ وہ واقعی ملک سے محبت اور احترام کرتے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں پرچموں کے بارے میں ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی حلف برداری کے دوران امریکی پرچم کو سرنگوں لہرائے جانے کے بارے میں ڈیموکریٹس چکرائے ہوئے ہیں۔
کسی بھی صورت میں، صدر جمی کارٹر کی موت کی وجہ سے، پہلی بار مستقبل کے صدر کے افتتاح کے موقع پر پرچم آدھا نیچے ہو سکتا ہے، کوئی بھی یہ نہیں دیکھنا چاہتا، اور کوئی بھی امریکی اس سے خوش نہیں ہو سکتا، دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے چلتا ہے۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں پرچموں کے بارے میں ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی حلف برداری کے دوران امریکی پرچم کو سرنگوں لہرائے جانے کے بارے میں ڈیموکریٹس چکرائے ہوئے ہیں۔
کسی بھی صورت میں، صدر جمی کارٹر کی موت کی وجہ سے، پہلی بار مستقبل کے صدر کے افتتاح کے موقع پر پرچم آدھا نیچے ہو سکتا ہے۔‘ “کوئی بھی یہ نہیں دیکھنا چاہتا، اور کوئی بھی امریکی اس سے خوش نہیں ہو سکتا، دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے چلتا ہے۔‘
امریکی پرچم 20 جنوری 1973 کو صدر رچرڈ نکسن کی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے دوران سرنگوں رکھے گئے تھے، کیونکہ انہوں نے 26 دسمبر 1972 کو سابق صدر ہیری ایس ٹرومین کی موت کے بعد انہیں سرنگوں کردیا تھا۔
پریس بریفنگ کے دوران جب وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر سے پوچھا گیا کہ کیا وائٹ ہاؤس نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خدشات کی روشنی میں امریکی پرچم کو سرنگوں کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا، تو جین پیئر نے سختی سے اس کی تردید کی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی پرچم لہرائے جانےسے متعلق بحث میں شامل ہوئے ہوں، 2018 میں جب سینیٹر جان مکین کا انتقال ہوا، تو کچھ وفاقی عمارتوں پر جھنڈے اس سے پہلے بلند کیے گئے تھے جو عام طور پر کسی سینیٹر کی موت کے بعد متوقع تھے۔ تنقید کے بعد پرچم پھر سے نیچے کر دیے گئے۔