جنوبی افریقا کے بولر کی بدتمیزی پر بابر اعظم کا کرارا جواب
کیپ ٹائون (قدرت روزنامہ)کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین جاری میچ میں اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گیند سے نشانہ بنانے والے جنوبی افریقی بولر ویان مولڈر کو کرارا جواب دے دیا۔
فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر جنوبی افریقی بولر نے سارا غصہ بابراعظم کو گیند مار کر نکال دیا، دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے گیند تھامنے کے بعد وکٹ کی بجائے بابراعظم کی جانب پھینک دی جبکہ بابراعظم وکٹ سے کافی دور تھے۔
جنوبی افریقی بولر کی اس حرکت پر بابراعظم بھی غصے میں آگئے اور انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار بولر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابر کے لیے یہ بہت اچھا دن رہا ہے کیونکہ اس نے ایک ہی دن دو نصف سنچریاں بنائیں اور جنوبی افریقا کو مایوس کیا۔
یہ واقعہ مولڈر کے اوور کے دوران پیش آیا جس کے بعد بابر اعظم آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو دکھایا کہ اسٹمپ کہاں ہیں۔ یہاں تک کہ بابراعظم، مولڈر کے آمنے سامنے آگئے اور مولڈز کو منہ کی کھانی پڑی۔