عمران خان کے وکیل سے چھینا گیا موبائل فون بھارت پہنچ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کے قریب ان سے چھینا گیا آئی فون بھارت پہنچ گیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے متعدد مقدمات میں وکلا، عدالتوں اور ملزمان سے رابطوں کے فرائض سرانجام دینے والے ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کے آئی فون میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات سے متعلق ہر قسم کا ڈیٹا موجود ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئی فون کمپنی نے ان سے رابطہ کرکے مطلع کیا ہے کہ ان کا فون بھارتی ریاست چھتیس گڑھ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا ہے۔
خالد یوسف کے مطابق ان کا موبائل فون 23 دسمبر کو القادر کیس کی سماعت کے بعد واپسی پر فیض آباد میں ان سے چھینا گیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ آئی نائن میں درج کی گئی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد سے چھینے گئے موبائل فون کے مبینہ طور پر بھارت پہنچنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ پہلے تو افغانستان سے ہوتی تھی، اب بھارت کے ساتھ خفیہ راستے کب سے کھل گئے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *