برہنہ احتجاج سے شہرت پانے والی ماڈل کو کتے نے کاٹ لیا
برازیلیا (قدرت روزنامہ) فحش مواد کے میگزین ’’پلے بوائے‘‘ کی سابقہ برازیلین ماڈل جولیانا آئزن کو نئے سال کی شام کتے نے کاٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق برازیل کی ماڈل جولیانا آئزن کی وجہ شہرت 2015 میں برازیلی حکومت کے خلاف عریاں احتجاج ہے۔جولیانا کو شہرت اس وقت ملی جب 2015 میں وہ اس وقت کے صدر دلما روسیف کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے دوران برہنہ ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد سالانہ کارنیول میں بھی براہ راست نشریات کے درمیان انھوں نے خود کو عریاں کیا تھا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کی ماڈل کو نئے سال کی شام اس وقت شدید مشکل سے گزرنا پڑا جب ایک کتے نے ان کی ناک کا ایک ٹکڑا کاٹ لیا۔
برازیلی ماڈل میکسیکو سٹی میں نئے سال کے موقع پر ایک پارٹی میں موجود تھیں، جہاں ان کی تفریحی رات ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گئی۔ کتے کے کاٹنے کے بعد ماڈل کو سرجری کی ضرورت تھی۔
کتے نے جولیانا کے ہاتھ اور ناک کی نوک کو کاٹ لیا تھا، جس کے بعد انھیں شہر کے اینجلس ہسپتال لے جایا گیا۔ کتے کے کاٹنے سے ماڈل بیکٹیریل انفیکشن کا بھی ہوئیں۔
جولیانا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے 2.5 ملین فالوورز کو اس واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں نے اس واقعے کے بعد ناک کی مکمل سرجری کروایا کر دوبارہ بنوایا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’خدا کا شکر ہے، پلاسٹک سرجن نے کہا کہ مجھے کوئی نشان نہیں پڑے گا۔‘‘
جولیانا نے یہ بھی لکھا کہ وہ ’’خوش‘‘ ہیں کیونکہ انھیں مزید علاج کےلیے برازیل واپس نہیں جانا پڑے گا اور ان کی ناک پہلے سے بہتر ہے۔