اداکارہ کنزہ ہاشمی نے نئے سال 2025 میں اپنی ترجیحات کا اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا کہ گزرا سال ان کے لئے اچھا رہا اب نیا سال کو بھی کامیاب بنانے کیلئے نئے جذبے سے کام کرنا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ نیا سال ہے اورمجھے بھی پوری قوم کی طرح اس سال سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں کچھ نئے پروجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ ہے اور اس سال کچھ پرانے پروجیکٹس بھی مکمل کرنے ہیں جن پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فنکارہیں ہمیں شوبز کی بہتری اورترقی کیلئے اپنے کام کومزید بہترکرنا ہوگا تاکہ ہمارے کام کواوربھی زیادہ سراہا جائے۔ کنزہ ہاشمی نے کہا کہ یہ مشکل ضرور لگتا ہے مگراس کوجب ہم شروع کریں گے تووقت کے ساتھ ساتھ یہ آسان ہونے لگے گا اورہمیں دیکھ کرنئے لوگ بھی اسی طرح کا جذبہ دکھائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سال میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *