نیلم منیر کی شادی: سرخ لباس میں قیامت ڈھادی، خلوت کے لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ نیلم منیر نے اتوار کی شام اپنی شادی کی تقریبات کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں نیلم کی خوشی اور خوشیوں بھری لمحے واضح طور پر نظر آتے ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔


اس سے قبل نیلم کے نکاح کی پہلی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں ان کے شوہر کے ساتھ بھی کچھ یادگار لمحات شامل تھے۔


مشہور فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “اس نئے سال کے ساتھ، زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز۔ ان کے لیے دعاؤں میں یاد رکھیں!”


نیلم منیر کی شادی کی خبر نے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کی ہے مگر انہوں نے اپنے شوہر کا نام اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں، جس کی وجہ سے ان کے شوہر کی شناخت ایک راز بنی ہوئی ہے۔


اطلاعات کے مطابق نیلم کے شوہر محمد راشد دبئی پولیس کے کرائم انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ میں افسر ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب نے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اور وہ ان کی نئی زندگی کے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *