آپ کو 70 پسند ہے یا 125؟ سب لینا آسان کیونکہ، ہونڈا نے 2025 کیلئے انسٹالمنٹ پلان پیش کردیا، تفصیلات


کراچی (قدرت روزنامہ)ہونڈا پاکستان نے 2025 کے لیے اپنے سی ڈی 70 اور سی جی 125 موٹرسائیکل ماڈلز کے لیے نئی قسطوں پر خریداری کے منصوبے پیش کیے ہیں۔
ان منصوبوں میں تین سال تک کی مالی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس کے لیے 25 فیصد ایڈوانس ادائیگی کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔
ہونڈا کے موجودہ ماڈلز مختلف قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ ابتدائی ماڈل سی ڈی 70 کی قیمت 1لاکھ 57ہزار900 روپے سے شروع ہوتی ہے جبکہ پریمیم ماڈل سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ93 ہزار 900 روپے تک پہنچتی ہے۔

سی ڈی 70 کے لیے تمام منصوبوں میں 25 فیصد ایڈوانس ادائیگی یعنی 39ہزار 475 روپے جمع کرانے ہوں گے جبکہ 1800 روپے پروسیسنگ فیس کے ساتھ ابتدائی ادائیگی کل 41ہزار275 روپے ہو گی۔
سی جی 125 کے لیے 25 فیصد ایڈوانس یعنی 58ہزار725 روپے اور 1800 روپے پروسیسنگ فیس کے ساتھ کل ابتدائی ادائیگی 60ہزار 525 روپے ہوگی۔

تمام قسطوں میں پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد ہونڈا موٹرسائیکلوں کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *