چہرے کے غیر ضروری بالوں سے پریشان خواتین اپنی خوراک میں ان چیزوں کوشامل کریں
تھائی لینڈ(قدرت روزنامہ)خواتین میں ان دنوں چہرے کے بالوں کی افزائش کا مسئلہ بہت عام ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ان 3 غذائی تبدیلیوں کو اپنے معمولات میں شامل کریں۔
آج کل خواتین کو سب سے زیادہ پریشانی چہرے پر بڑھنے والے غیر ضروری بالوں سے ہوتی ہے جن سے ہر طرح کے پارلر میں جا کر بھی چھٹکارا نہیں پایا جاسکتا ہے۔
مٹھائی کھانے والی طالبہ کا جبڑا ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم
درصل یہ مسئلہ مکمل طور پر ہارمونز سے متعلق ہے۔ جس کا براہ راست تعلق آپ کے لائف اسٹائل اور کھانے پینے کی عادات سے ہے۔
اگر آپ ان ناپسندیدہ بالوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں اور ان بالوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو اندرونی طور پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی اور اپنی خوراک میں بعض چیزوں کو ترک کر کے کچھ صحت بخش چیزیں شامل کرنا ہوگا۔ خوراک میں کی گئیں یہ تبدیلیاں ضروراثر دکھائیں گیں۔
خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کریں
اپنی روزمرہ کی خوراک میں کاربو ہائیڈریٹ کی زیادہ مقدار لینا چھوڑ دیں۔ اور ضروری غذائیت سے بھر پور کھانا کھائیں۔ جس میں پروٹین، قدرتی چکنائی اور فائبر کی زیادہ سے زیادہ مقدار پائی جاتی ہو۔
وزن کی کمی سے لے کر چمکتی جلد تک پائے کا سوپ پینے کے فوائد
جگر کو ڈیٹاکس کرنا بھی ضروری ہے
چہرے کے بالوں کے لیے جگر بھی ذمہ دار ہوسکتا ہے۔ اس لیے اپنی غذا میں کیلے اور بروکولی جیسی سبزیاں ضرور کھانی چاہیے۔
اینٹی سوزش والی غذائیں کھائی جائیں
اپنی خوراک سے پروسیسڈ فوڈز یعنی پیکڈ فوڈزکو مکمل طور پر بند کردیں۔ اس کی بجائے اینٹی سوزش والی غذائیں کھائی جائیں۔ اس سلسلے میں اومیگا تھری فوڈ فلیکس سیڈز شامل کریں۔
ان 3 غذاوں کو اپنی خوراک میں شامل کر کے چہرے سے غیر ضروری بالوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔