ڈی جی آئی ایس پی آر کی یو ایم ٹی یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی UMT لاہور کے اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست کی۔

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(UMT) لاہور کے طلباء اور اساتذہ نے DG ISPR سے ملاقات اور بات چیت کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، پاک فوج کے خلاف جو بھی منفی پراپیگینڈہ بنا تحقیق کے پھیلایا جاتا رہا آج اس حوالے سے تمام ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔

آج ڈی جی آئی ایس پی آر سے براہِ راست بات چیت کرکے ہمیں حقیقی معنوں میں پاک فوج کیخلاف پھیلائی جانیوالی منظم Disinformation اور Fake News کے بارے میں آگاہی ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس باوقار انداز میں ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیے وہ انتہائی خوش آئیند اور حوصلہ افزاء تھے۔

طلباء نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اسطرح کے سیشن تواتر کیساتھ ہونے چاہیئے تاکہ نوجوانوں اور پاک فوج کے مابین خلاء کو کم کیا جائے اور غلط فہمیوں کا تدارک ہو۔اس بات میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئیے کہ پاکستان کے نوجوان خصوصاً طلباء پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *