22 ہزار بیوروکریٹس دوہری شہریت کے حامل ہیں ، قادر پٹیل کا انکشاف
اسلام آباد( قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ، پیپلزپارٹی رہنما قادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت 22 ہزار بیوروکریٹ دوہری شہریت رکھتے ہیں ، قومی اسمبلی کا ممبر ، جج دوہری شہریت نہیں لے سکتا لیکن بیوروکریٹ لے سکتے ہیں؟
قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ اس بل میں یہ بھی شامل کیا جائے کہ دوہری شہریت والا کوئی بھی شخص بیوروکریٹ تعینات نہیں ہوسکتا ، یہ کہتے ہیں کہ ہم سیاستدانوں کو اس لیے دوہری شہریت نہیں دیتے کیونکہ ان کے پاس راز ہوتے ہیں،ہمارا راز کونسا راز ہے؟؟ فائلیں ساری بیوروکریٹس کے پاس ہوتی ہیں ان کے پاس زیادہ راز ہوتے ہیں،