پی ٹی آئی مذاکرتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست
لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کے لیےسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست دے دی
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منگل کے روز وکلا کی بجائے مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے، پی ٹی آئی وکلا نے استدعا کی ہے کہ سات رکنی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کھلے ماحول میں کروائی جائے اور جیل انتظامیہ سے ملاقات کے کل انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا کو اس درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔