پاکستان کو آج نیوزی لینڈ سے جیتنا ہوگا، صبا قمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ صبا قمر کا ماننا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو آج نیوزی لینڈ سے میچ میں ہر حال میں کامیابی سمیٹنی چاہیے۔
خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے اچانک سیریز منسوخ کر کے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔اب آج نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے شام 7 بجے ٹاکرا ہوگا۔


میچ سے کئی گھنٹے قبل ہی صبا قمر نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میچ کا دن ہے ، انشاءاللہ آج بھی ہم کامیابی سمیٹ لیں گے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم آج اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مد مقابل ہوگی، بابر الیون یہ میچ بھی جیتنے کے لئے پرامید ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست اور مشن ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کرنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔