کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے اور مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر

عمران خان نے واضع کہا 190 ملین پاؤند کا فیصلہ آنا چاہیے، انہوں نے کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کیے،چیئرمین پی ٹی آئی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں، جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بنائی ہے، وہی مذاکرات کررہی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مزاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دو اجلاس ہوچکے ہیں، مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ضروری ہے، ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید تھی آج ملاقات ہوگی لیکن ابھی تک کوئی کنفرمیشن نہیں، امید ہے کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی، بشری بی بی مذاکراتی سلسلے میں بلکل شامل نہیں، کسی نے غلط خبر دی ہے کہ بشری بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے اس خبر کی تردید کی ہے، ایسی کوئی بات نہیں، ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ کوئی مذاکرات ہورہے، جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی یے وہی مذاکرات کررہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، ہمارے دو ہی مطالبات ہیں اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام، بانی پی ٹی آئی نے ان دو مطالبات کیلئے ٹائم فریم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کہا ہے 190 ملین پاوند کا فیصلہ آنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے القادر کیس میں کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گواہوں نے بھی عدالت میں بتایا ہے بانی پی ٹی آئی کا براہ راست کوئی لین دین نہیں تھا، امید ہے القادر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بری ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *