باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے اور ویڈیو بنانے پر یورپی سیاح گرفتار


دبئی (قدرت روزنامہ)دبئی میں پولیس نے ایک باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے اور ویڈیو بنانے پر یورپ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے ایک گروپ کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پش آیا تھا جب ایک باحجاب خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے کھانا کھا رہی تھیں۔اس موقع پر چند غیر ملکی سیاحوں نے بلا اجازت خاتون کی ویڈیو بنائی اور انہیں تضحیک کا نشانہ بھی بنایا۔
یہ ویڈیو بعد میں انٹرنیٹ پر شئیر کی گئی اور جلد ہی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے سیاحوں کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
دبئی پولیس نے سیاحوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سیاح بداخلاقی اور مقامی اقدار کی پامالی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے مں ملوث سیاحوں کی گرفتاری تمام شہریوں کے مذاہب، عقائد اور نظریات کو احترام دینے کے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *