شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ خان باہم شیر و شکر ہو گئے،گلے ملے اور ہاتھ بھی ملائے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ خان کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خوشگوار ملاقات ہو ئی۔ دونوں آپس میں گلے ملے اور ہاتھ بھی ملائے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم سیاسی ورکرز ہیں ،ایک واقعہ ہوا، اس کے بعد ہم آذر بائیجان میں اکٹھے ہوئے۔
ہمارے دلوں میں اب کوئی میل نہیں، میں اس کو اپنے چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ میں ان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں بھائی ہیں میرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *