اداکارہ سبینہ فاروق ڈراموں میں محدود کام کیوں کرتی ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینہ فاروق جنہیں اپنی بے مثال اداکاری کے باعث خوب پسند کیا جاتا ہے وہ اسکرین پر بہت زیادہ نظر نہیں آتیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے کام میں محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے محدود کام کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
سبینہ فاروق کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو نماز باقاعدگی سے ادا کرنا پسند کرتی ہیں، اپنے کام کے دنوں میں انہیں وہ سکون اور توازن یاد آتا ہے جو وہ گھر پر رہتے ہوئے محسوس کرتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ ٹی وی سے زیادہ کام نہیں لیتیں حالانکہ انہیں یہ بہت پسند ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کام اور عبادت کے درمیان توازن پیدا کرنا ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔ میک اپ اور بالوں کے اسٹائل کی وجہ سے وضو کرنا ممکن نہیں ہوتا اور پھر وہ دن اکثر اس احساس کے ساتھ گزرتے ہیں کہ وہ اپنی عبادات میں کمی کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر دن میں اس توازن کو حاصل کرنے اور کام پر واپس جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سبینہ فاروق ایک قابل پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی ہٹ ڈرامہ سیریل سنو چندا 2 کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ سنو چندا 2 میں ان کی اداکاری کو مداحوں نے سراہا تھا۔ سبینہ فاروق کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں تیرے بن، کابلی پلاؤ، کشف، محلت، گرے، تیرے میرے سپنے اور دیگر ہیں۔ انہیں کابلی پلاؤ میں باربینا کے طور پر اپنی پراثر اداکاری کے لیے بہت زیادہ پذیرائی ملی۔ اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل من جوگی میں بھی ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *