ڈی سی کرم پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لوئر کرم کے علاقے بگن میں ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد5 ملزمان میں سے اب تک 3 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب سی ایم ایچ پشاور میں سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے جاوید محسود کی ران کی ہڈی جو ڑدی۔
یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
جاوید محسود کو ایک گولی کندھے، دوسری پیٹ اور تیسری گولی ٹانگ میں لگی تھی۔
اس واقعہ کے بعد کرم کے لیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *