پی بی 45 الیکشن نتائج، دھاندلی زدہ الیکشن قابل قبول نہیں، دیوار سے لگانے کی سازش برداشت نہیں کریں گے، جے یو آئی ف
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان جے یو آئی کے مطا بق ضمنی انتخاب پی بی 45 بلوچستان اسمبلی جیسے انتخابات جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔کل کے انتخاب نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر دوبارہ سوالیہ نشان اٹھا دیئے دھاندلی زدہ الیکشن قابل قبول نہیںیہ جمہوریت پر وار، جےیوآئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ہےعوامی فیصلے کو طاقت کے زور پر بدلنا جمہوری اصولوں کی توہین ہےجےیوآئی کو دیوار سے لگانے کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔اس طرح کےانتخابات اور کنٹرولڈ جمہوریت عوامی اعتماد کھو رہے ہیں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا بند کیا جائے جے یو آئی کا مینڈیٹ چرا کر جمہوریت کا جنازہ نکالا گیاکوئٹہ میں دھاندلی کی مذمت کرتے ہیں، عوامی حقوق کا دفاع جاری رہے گا جمہوری اداروں کی حرمت کی پامالی برداشت نہیں کی جائیگی