الیکشن میں مبینہ دھاندلی، جے یو آئی کا 8 جنوری کو صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پی بی 45 کے ری االیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جے یو آئی کا 8 جنوری کو صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ جے یو آئی کے سینیٹر مولانا واسع نے اپنی رہا ش گاہ میں پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں صوبے بھر میں گوادر سے چمن تک تمام چھوٹی بڑی شاہرائیں بند کی جائینگے 15 پولنگ کےفارم 45 کے تحت عثمان پرکانی نے 26 سو ووٹ جبکہ علی مدد جتک نے 256 ووٹ حاصل کئے ہیںپرسوں کے ہڑتال کے بعد مرکزئی جماعت پاکستان بھر کے سطح پر مشاورت کے بعد اعلان کریگی۔