انہوں نے کوہلی کو اپنا فیورٹ (پسندیدہ) بیٹسمین بتایا تھا . کوہلی اس وقت دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں ، کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں ان کا تسلسل ان کےباصلاحیت ہونے کی مثال ہے . کوہلی کے مداح پوری دنیا میں ہیں . پاکستان میں بھی کوہلی کی کافی مقبولیت ہے . واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی فین ہونے کے ساتھ ساتھ شامیہ آرزو کا بھارت کے ساتھ بھی خاص رشتہ ہے . شامیہ آرزو ایک بھارتی شہری ہیں، جن کی شادی پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کے ساتھ 2019 میں دبئی میں ہوئی تھی . شامیہ کا تعلق بھارت کے صوبے ہریانہ سے ہے . وہ ہریانہ کے نوح ضلع کے گاؤں چندینی کی رہنے والی ہیں . شامیہ آرزو امارات ایئر لائنز کے ساتھ ایک فلائٹ انجینئر ہیں اور ان کی فیملی نئی دہلی میں مقیم ہے . شامیہ آرزو وہ کچھ سال پہلے دبئی میں پاکستانی فاسٹ بال حسن علی سے ملی تھیں اور تب سے ان کی دوستی بڑھ گئی . کچھ سال کی دوستی کے بعد دونوں کے درمیان جب پیار ہوا تو انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا . شامیہ آرزو نےجہاں کوہلی کو اپنا پسندیدہ بلے باز بتایا تھا تو وہیں اپنا پسندیدہ بالر اپنے شوہر حسن علی کو بتایا تھا . ویب رپورٹ کے مطابق حسن علی اور شامیہ آرزو کا نکاح بھارت اور پاکستان کے درمیان اس وقت موضوع بحث بن گیا تھا جب شامیہ آرزو کے والد لیاقت علی نے بتایا تھا کہ تقسیم ہند کے وقت ان کے کافی رشتے دار پاکستان چلے گئے تھے . یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حسن علی پاکستان کے چوتھے کرکٹر ہیں، جو بھارتی لڑکی سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے . ان سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ظہیر عباس، محسن خان اور شعیب ملک بھی بھارتی نژاد لڑکی سے شادی کر چکے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹی-20 عالمی کپ میں قومی کرکٹ کے فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ شامیہ آرزو کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ان کا پسندیدہ بیٹسمین ویرات کوہلی ہے . بھارت کے ایک نجی ٹی کی ویب رپورٹ کےمطابق شامیہ آرزو نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کے سیشن میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ ویرات کوہلی کی بڑی فین ہیں .
متعلقہ خبریں