پی بی 45 نتائج، میری کامیابی کو ناکامی میں تبدیل کیا گیا، دوبارہ انتخابات کروائے جائیں، نصرا للہ زے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدرحلقہ پی بی45 کے اومیدوار نصراللہ زیرے نے کہا ہے کہ پی بی 45 کے انتخابات میں میری کامیابی کو ناکامیابی میں تبدیل کیا گیا تین جنوری کو جمعیت کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر سازش کی ہے انتخابات کے دن تمام 15 پولنگ اسٹیشنز کے وٹر لسٹ کو تبدیل کیا گیا پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے سے پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جیت کا غیر قانونی اعلان کردیاچیف الیکشن کمیشن کو انتخابات کے نتائج کے بعد استفعی دینا چاہئے پی بی حلقہ 45 کی عوام کو حق دینے لیے دوربارہ انتخابات کروائے جائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پارٹی دفتر میں پر یس کانفر نس میں کہ اس موقع پر سابق سینیٹر رضا محمد رضا،قادر آغا،خوشحال خان اور دیگر رہنما موجود تھے نصراللہ زیرے نے کہا ہے کہ8 فروری 2024 کے انتخابات کی طرح 5 جنوری کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی ہے اور میری کامیابی کو جان بوجھ کر ناکامی میں تبدیل کیا گیانصراللہ زیرے نے الزام لگایا کہ 3 جنوری کو جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن تمام 15 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹر لسٹ کو تبدیل کیا گیا اور 5 ہزار ووٹوں کے نام تبدیل کیے گئے تاکہ جمعیت علمائے اسلام کو فائدہ پہنچایا جا سکے پولنگ ایجنٹس اور ووٹر جب ووٹ کاسٹ کرنے گئے تو ان کے نام ووٹر لسٹ میں موجود نہیں تھے۔ اس کے علاوہ، پولنگ اسٹیشنز میں ایسے پریزائڈنگ آفیسرز تعینات تھے جو سرکاری ملازم ہی نہیں تھے حکومت 5 جنوری کے انتخابات میں دھاندلی کا حصہ تھی۔ 15 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے سے پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جیت کا غیر قانونی اعلان کیا گیاانہوں نے چیف الیکشن کمیشن سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، الیکشن کمیشن کے افسران نے جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مل کر دھاندلی کی اور ووٹر لسٹ میں تبدیلی کی ہمارے مطالبے کے مطابق پی بی حلقہ 45 کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔”نصراللہ زیرے نے اپنی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ “ہم جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج میں شریک نہیں ہیں کیونکہ وہ خود انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار ہی