بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرریاں و تبادلے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جھکرانی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت، زونل کمانڈر بی سی زون خضدار جاوید احمد کو ایس ایس پی خضدار اور ڈی ایس پی سیکورٹی ڈویژن کوئٹہ عبدالمالک درانی کو زونل کمانڈر بی سی زون خضدار تعینات کر دیا گیا۔