عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایںڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔

بشری بی بی کے وکیل خالد چوہدری کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر دی گئی، بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا، حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی گئی۔

جونئیر وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے بانی پی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *