عدالت نے چوہدری پرویز الہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی
لاہور(قدرت روزنامہ)ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی۔
پرویز الہی نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
عدالتی عملے نے پرویز الہی کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی، فرد جرم کی شیٹ پر پرویز الہی نے دستخط کردیے۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔