سیف علی خان کی جائیداد کا اصل مالک کون۔۔؟اہم خبر سامنے آ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے تینوں بیٹے ابراہیم، تیمور اور جہانگیر علی خان ان کے آبائی جائیداد جس کی مالیت 5000 کروڑ ہے کے وارث نہیں اور نہ ہی سیف علی خان اپنے بیٹوں میں یہ جائیداد تقسیم ہو کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیف علی خان بھارت کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور پٹودی خاندان کے دسویں نواب ہیں۔ ان کی بھوپال میں موجود آبائی جائیداد کی مالیت تقریباً 5000 کروڑ روپے ہے۔ تاہم سیف علی خان اپنے تینوں بیٹوں کو اس جائیداد میں سے ایک روپیہ بھی نہیں دے سکتے,سیف علی خان کی ہاؤس آف پٹوڈی سے تعلق رکھنے والی ساری جائیداد اور دیگر متعلقہ اثاثے حکومت ہند کے متنازع اینیمی ڈسپیوٹ ایکٹ کے تحت آتے ہیں۔ جس کے تحت کوئی بھی ایسی جائیدادوں یا اثاثوں میں سے کسی کا وارث ہونے دعویٰ نہیں کرسکتا جو مذکورہ ایکٹ کے دائرہ کار میں آتے ہیں اور اگر پھر بھی کوئی شخص اس جائیداد کے وارث ہونے کا دعویٰ کرنا چاہے تو اسے ہائی کورٹ جانا ہوگا
بعد ازاں سپریم کورٹ اور آخر میں بھارت کے صدر کے پاس یہ معاملہ لے جانا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی ایک اور واٹس ایپ چیٹ نے ہنگامہ برپا کردیا۔۔اہم خبر جانیے بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں سیف علی خان کی آبائی جائیداد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ سیف علی خان کے پردادا حامد اللہ خان جو کہ برطانوی دور میں نواب تھے انہوں نے کبھی بھی اپنی جائیدادوں کے لئے کوئی و صیت نہیں بنائی تھی اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اگر وہ ایسا کرتے تو خاندان میں تنازع ہوسکتا تھا ،ان تمام قانونی پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان کے بھوپال اور ہریانہ میں موجود جائیداد کو اپنے تینوں بیٹوں میں تقسیم کرنے کے امکانات کافی کم ہیں۔