تھائی لینڈ میں ہاتھی نے نہلانے والی خاتون سیاح کو حملہ کرکے مار ڈالا

بنکاک (قدرت روزنامہ) تھائی لینڈ میں ہاتھی کو نہلانے والی خاتون سیاح ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے ایک مرکز میں ایک خوفزدہ ہاتھی کے حملے میں 22 سالہ ہسپانوی خاتون سیاح ہلاک ہوئی۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ جمعے کو کو یاؤ ایلیفینٹ کیئر سینٹر میں پیش آیا جہاں خاتون سیاح ہاتھی کو نہلا رہی تھیں۔

خاتون سیاح قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی طالبہ تھیں جو اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت تائیوان میں مقیم تھیں، وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تھائی لینڈ کی سیاحت پر تھیں۔

ماہرین نے کا کہنا ہے کہ ہاتھی ممکنہ طور پر قدرتی ماحول سے باہر سیاحوں کے ساتھ مسلسل میل جول کے باعث تناؤ اور خوف کی کیفیت میں تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

ہاتھیوں کو نہلانا تھائی لینڈ آنے والے سیاحوں میں ایک مقبول سرگرمی ہے، تھائی لینڈ میں 4 ہزار سے زیادہ جنگلی ہاتھی موجود ہیں جبکہ تقریباً اتنی ہی تعداد میں ہاتھی قید میں رکھے جاتے ہیں۔

کو یاؤ سینٹر جہاں یہ حادثہ پیش آیا، میں سیاحوں کے لیے ’ہاتھیوں کی دیکھ بھال‘ کے مختلف پیکیجز دستیاب ہیں جن میں ہاتھیوں کے لیے کھانا تیار کرنا، انہیں کھان کھلانا، نہلانا اور ان کے ساتھ چہل قدمی کرنا شامل ہے۔ ان پیکیجز کی قیمت 1900 سے 2900 تھائی بھات (تقریباً 55 سے 84 ڈالر) تک ہوتی ہے۔

تاہم جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان سیاحوں کی جانب سے ہاتھیوں کو نہلانے پر تنقید کرتے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمیاں ہاتھیوں کو غیر ضروری دباؤ کے خطرے سے دوچار کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *