عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ پہاڑ سے گر کر زخمی
لندن (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئیں، اس حوالے سے انہوں نے انسٹا گرام پر تصاویر بھی شیئر کیں۔
“ایکسپریس نیوز” کے مطابق ان کے فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ وہ کیپ ٹاؤن میں لائن ہیڈ نامی چوٹی تک مہم کے دوران پھسل گئیں جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا۔
ایک تصویر میں جمائما کو وہیل چیئر پر طبی امداد کے لیے لے جاتے بھی دیکھا گیا تھا۔ جمائمہ نے اپنی ٹانگ پر پلستر لگے ہسپتال کے کمرے میں بیساکھیوں کے سہارے تصویر کے لیے مسکرا کر پوز بھی دیا۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں کیپ ٹاؤن میں تہوار کا وقفہ کے نام سے پوسٹ بھی کی۔