انصاف لائرز فورم میں بشریٰ بی بی کی کوئی مداخلت نہیں، کرپشن میں ملوث وزرا سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، رکن احتساب کمیٹی پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی محمد انور کا کہنا ہے کہ میری بشریٰ بی بی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی سازش کی، بشریٰ بی بی نے انصاف لائرز فورم میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

قاضی محمد انور نے منگل کو پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر الزام عائد کیا گیا کہ میں نے علی زمان ایڈووکیٹ کو عہدے سے ہٹایا ہے، میں نے 55 سال وکالت میں کبھی دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پر من گھڑت الزامات عائد کیے گئے جس پر مجھے افسوس ہوا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی مبینہ طور پر مداخلت شروع کردی ہے، بشریٰ بی بی نے وکلا اور انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا ہے۔

ایک دوسرے پر لائیو شو میں مُکے برسانے والے شیر افضل مروت اور افنان اللہ کی تلخیاں دور، گلے لگا لیا

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن میں ملوث وزراء سے باری باری پوچھ گچھ اور تحقیقات کی جارہی ہیں،سید قاسم علی اور مشیر صحت احتشام علی سے چند وضاحتیں طلب کی گئی ہیں، ظاہر شاہ طورو کو بھی طلب کیا گیا ہے کیونکہ ان کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *