پاکستانی اب بغیر ویزا کس ملک داخل ہو سکتے ہیں ؟ بڑے ملک کا پاکستانیوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

اسلا م آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اب بغیر ویزا کس ملک داخل ہو سکتے ہیں ؟ بڑے ملک کا پاکستانیوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان . .

بیلا روس نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا . نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیلا روس نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا ہے . بیلا روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے سرکاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ 76 ممالک کے لوگ اب بغیر ویزے کے بیلا روس میں داخل ہو سکتے ہیں اور 30 دن قیام کر سکتے ہیں . وہ افراد جو ویزا کے بغیر سفر کرنا چاہتے ہیں . ان کے پاس پاسپورٹ کم از کم 10ہزار یورو کی کوریج کے ساتھ میڈیکل انشورنس، اور قیام کے ہر دن کے لیے کم از کم دو بنیادی رقوم کے برابر اثاثے ہونے چاہیں . 76 ممالک میں پاکستان، بھارت، ایران،سعودی عرب، جرمنی، بحرین ، کویت، عمان ، انڈونیشیا ، آسٹریلیا ، کینیڈا، ڈنمارک ، سنگاپور، اٹلی اور یونان شامل ہیں . بغیر ویزے کے سفر کرنے کے لئے زائرین کو منسک، بریسٹ بریٹگین، ویٹبسک ووسٹو چینی ،گومیل، گروڈنو اور موگلیو کے ہوائی اڈوں کے اندر اور باہر پرواز کرنا ہو گی . . .

متعلقہ خبریں