چھ بھائیوں کی چھ بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی، نیا ٹرینڈ قائم کر دیا
جلالپور(قدرت روزنامہ)جلالپور پیروالہ میں چھ بھائیوں نے چھ بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی کر کے ایک نیا ٹرینڈ قائم کر دیا۔
جلالپور پیروالہ کے نواحی علاقے خان بیلہ میں چھ بھائیوں نے ایک ہی خاندان کی چھ بہنوں سے سادگی سے شادی کر لی۔
دلہاؤں میں سے نگران عباس اور کامران عباس نے بتایا کہ ہم نے دلہن کے خاندان پر بوجھ نہ ڈالنے کے لیے جہیز کا انتظام خود کیا ہے، ہم جہیز لینے کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ ہمہں سادگی سے شادی کرنے کا درس دیتے ہیں اور ہم نے مہمانوں کی طرف سے بھی روایتی ”سلامی“ (نقد تحائف) سے بھی انکار کر دیا ہے۔
اس نادر اور دلکش تقریب نے مشترکہ شادیوں میں ایک نئی روایت کو اجاگر کرتے ہوئے خطے کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔