ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر2642 ڈالر فی اونس ہوگئی


کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 76 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ گئی، ملک بھر میں 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر2642 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *