ہانیہ عامر کے منیش ملہوترا کی ساڑھی میں شاندار جلوے، مداح دیوانے، دلکش تصاویر دیکھیں

ہانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی، جہاں انہوں نے منفرد انداز میں پوز دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ لیونڈر رنگ کی خوبصورت اور مہنگی ساڑھی میں بطور دلہن کی مددگار شرکت کی، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

ہانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی، جہاں انہوں نے منفرد انداز میں پوز دیے، اور مداحوں کو اپنے حسن کا دیوانہ بنادیا۔

ہانیہ کی ساڑھی اعلیٰ معیار کے ٹشو کپڑے سے تیار کی گئی تھی، جس کے کناروں پر نفیس کڑھائی کی گئی تھی، اور اس میں زری کے شاندار کام، موتیوں اور سیکیون کی تفصیلات شامل تھیں۔

انہوں نے اپنی ساڑھی کو نہایت خوبصورتی سے لپیٹا، جس کا پلو ان کے کندھے سے نیچے گرتا ہوا شاہانہ انداز پیدا کر رہا تھا۔

اس کے ساتھ ہانیہ نے ہم رنگ کڑھائی والا بلاؤز پہنا جس کے پیچھے نازک ہاتھ سے بنی ہوئی ڈوریاں تھیں۔

اپنی روایتی شکل کو مزید دلکش بنانے کے لیے ہانیہ نے چمکدار ہیروں کے زیورات کا انتخاب کیا، جن میں بالیاں، ایک خوبصورت چوکر، سلیقے دار کڑا اور ان کی انگلی پر چمکتی ہوئی ایک دلکش انگوٹھی شامل تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *