ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ٹی 20ورلڈ کپ میں ہونے والےپاک بھارت میچ کےبارے میں کہنا ہے کہ کھیل دونوں ملکوں کو قریب لاتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری پر آئی سی سی کے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے ،
جس میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، عماد وسیم اور قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے مسکرا کر باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔انہوں نے اپنی نسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’پاکستان اور بھارت کی ایک خوبصورت اور سچی کہانی ‘ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ ’ کھیل آپ کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں ، کبھی بھی تقسیم نہیں کرتے۔‘واضح رہے کہ اتوار کی شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…
لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…
کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…
لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…